پاک ایران سرحد تجارت کے لیے کھول دی گئی
Jun ۱۸, ۲۰۲۰ ۱۸:۵۸ Asia/Tehran
حکومت پاکستان نے ایران کے ساتھ مشترکہ سرحدی گزرگاہ تفتان بارڈ کو، تجارتی سرگرمیوں کے لیے کھول دیا ہے۔
پاکستان کی وزارت داخلہ کے جاری کردہ بیان کے مطابق جمعرات سے تفتان بارڈ کو ایس او پیز کی پابندی کرتے ہوئے تجارتی سرگرمیوں کے لیے کھول دیا گیا ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ تفتان بارڈ پورے ہفتے کے دوران صرف تجارتی سرگرمیوں کے لیے کھلا رہے گا۔
قابل ذکر ہے کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ اور حکومت پاکستان کی جانب سے اعلان کی جانے والی بندشوں کے تحت چار ماہ قبل ایران اور پاکستان کےدرمیان سرحدی تجارت اور آمد و رفت بند ہوگئی تھی۔