Jun ۲۵, ۲۰۲۰ ۱۹:۵۰ Asia/Tehran
  •  واہگہ سرحد عارضی طور پر کھول دی گئی

پاکستان نے اپنے ہاں پھنسے ہندوستانی شہریوں کے لیے واہگہ سرحد عارضی طور پر کھول دی ہے۔

اسلام آباد سے ہمارے نمائند کے مطابق حکومت پاکستان نے اعلان کیا ہے کہ کورونا وائرس کے پھیلاو کی وجہ سے بند کی جانے والی واہگہ سرحد کو وطن واپس جانے والے ہندوستانی شہریوں کے لیے عارضی طور پر کھول دیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ہندوستان اور پاکستان کے درمیان واہگہ اٹاری سرحد تین روز تک کھلی رہے گی اور اس دوران سات سو اڑتالیس ہندوستانی شہری، اپنے وطن واپس جاسکیں گے۔

سیاسی اور سفارتی کشیدگی اور تناؤ کے باجود ہندوستان اور پاکستان کے درمیان کورونا کے حوالے سے تعاون جاری ہے اور گزشتہ دنوں لاک ڈاؤن کی وجہ سے ہندوستان میں پھنسے درجنوں پاکستانی شہری زمینی سرحد سے وطن واپس پہنچے تھے۔

ٹیگس