پاکستان کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے 12ویں نمبر پر
پاکستان میں کورونا وائرس اتنی تیزی سے پھیل رہا ہے کہ مریضوں کی تعداد کے حوالے سے مرتب کی گئی ممالک کی فہرست میں پاکستان 12ویں نمبر پرآ گیا ہے۔
پاکستانی میڈیا کے مطابق ملک میں کورونا سے متاثرین کی تعداد میں اضافے کاسلسلہ جاری ہے ۔ پاکستان کے سرکاری اعداد و شمارکے مطابق ملک میں کورونا کے مزید بارہ سو سے زائد کیسز سامنے آئے ہیں جن کے نتیجے میں متاثرین کی تعداد ایک لاکھ چھیانوے ہزار نو سو ہوگئی ہے۔ گذشتہ چوبیس گھنٹے میں پچاس سے زائد افراد کورونا سے جان کی بازی ہار گئے اور یوں اموات کی مجموعی تعداد تین ہزار نو سو نواسی ہوگئی ہے -
پاکستان میں کورونا وائرس کو چار مہینے مکمل ہوگئے ہیں اور گذشتہ دو مہینے کے دوران متاثرین کی تعداد میں تیزی کے ساتھ اضافہ ہوا ہے- پاکستان میں کورونا سے سب سے زیادہ متاثر صوبہ سندھ ہے جہاں پچہتر ہزار سے زائد افراد متاثر جبکہ پنجاب میں تقریبا بہتر ہزار افراد کورونا سے متاثر ہوئے ہیں - خیبرپختونخوا میں 24 ہزار، اسلام آباد میں تقریبا 12 ہزار اور بلوچستان میں تقریبا 10 ہزار افراد کورونا سے متاثر ہیں - اس درمیان پاکستان میں 84 ہزار سے زائد افراد کورونا کی بیماری سے صحتیاب بھی ہوچکے ہیں -