Jun ۲۹, ۲۰۲۰ ۱۱:۱۹ Asia/Tehran

آج پیر کی صبح چار مسلح افراد نے کراچی کے شیئر بازار پر حملہ کیا جس کے بعد سکیورٹی فورسز کے ساتھ ہونے والی جھڑپوں میں چاروں حملہ آور ہلاک کر دئے گئے۔ اس واقعہ میں مزید دو لوگوں کی بھی موت ہوئی ہے جبکہ متعدد افراد زخمی بھی ہیں جن میں سکیورٹی اہلکار بھی شامل ہیں۔ حملہ آوروں نے شیئر بازار کے اینٹرینس پر پہلےدستی بم پھینکا پھر اسکے بعد سکیورٹی چیک پوسٹ پر اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی۔

کراچی اسٹاک ایکسچینج پر دہشت گردانہ حملے میں دہشتگرد ہلاک
کراچی اسٹاک ایکسچینج پر دہشت گردانہ حملے میں دہشتگرد ہلاک
کراچی اسٹاک ایکسچینج پر دہشت گردانہ حملے میں دہشتگرد ہلاک

پاکستانی میڈیا ذرائع نے بتایا ہے کہ پیر کی صبح دس بجے کے قریب چار دہشت گردوں نے پہلے کراچی اسٹاک اکسچینج کے گیٹ پر دستی بم سے حملہ کیا اور اس کے بعد اندھا دھند فائرنگ کر دی۔پاکستان کے سیکورٹی ذرائع کے مطابق سیکورٹی اہلکاروں نے چاروں دہشت گردوں کو ہلاک کرکے حملہ ناکام بنا دیا ہے۔ اس حملے میں چار سیکورٹی اہلکاروں کے بھی مارے جانے کی خبر ہے ۔ ایک اور رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دہشت گردوں کی فائرنگ سے دو عام شہری بھی مارے گئے ہیں ۔اس حملے میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں ۔ رپورٹ کے مطابق کم سے کم سات زخمیوں کو اسپتال پہنچایا گیا۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دہشت گرد جدید ترین اسلحے سے لیس تھے اور ان کے پاس دھماکہ خیز جیکٹیں بھی موجود تھیں۔ کراچی کے سیکورٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ عام حالات میں کراچی اسٹاک اکسچینج میں پانچ سے چھے ہزار تک لوگ موجود ہوتے ہیں لیکن کورونا کی وجہ سے حملے کے وقت وہاں لوگوں کی تعداد کم تھی۔آخری اطلاع ملنے تک پاکستان کے سیکورٹی ذرائع نے یہ نہیں بتایا تھا کہ حملہ آور دہشت گردوں کا تعلق کس گروہ سے تھا۔

ٹیگس