Jul ۰۱, ۲۰۲۰ ۰۹:۴۰ Asia/Tehran
  • پاکستان میں کورونا سے 4  ہزار 395 ہلاکتیں

پاکستان میں کورونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے اور گزشتہ 24 گھنٹے میں 4 ہزار 133 نئے کورونا کیسز سامنے آ ئے ہیں، جبکہ اس دوران اس وائرس نے مزید 91 افراد کی جان لے لی ہے۔

پاکستانی میڈیا کے مطابق ملک میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 2 لاکھ 13 ہزار 470 ہو چکی ہے، جبکہ اس موذی وبا سے جاں بحق افراد کی کُل تعداد 4 ہزار 395 تک جا پہنچی ہے۔ کورونا وائرس کے پاکستان میں ایک لاکھ 8 ہزار 273 مریض اب بھی اسپتالوں، قرنطینہ مراکز اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جبکہ ایک لاکھ 802 مریض اس بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔ پاکستان میں یک لاکھ آٹھ ہزار دو نواسی کورونا کے فعال معاملات پائے جاتے ہیں جن میں سے دو ہزار سات سو اکتالیس مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔

پاکستان میں صوبہ سندھ بدستور کورونا کے مریضوں کی تعداد کے لحاظ سے پہلے نمبر پر ہے جہاں کورونا سے متاثرین کی تعداد چوراسی ہزار چھے سو چھپن اور مرنےوالوں کی تعداد ایک ہزار تین سو ستتر ہوچکی ہے۔لیکن کورونا سے سب سے زیادہ افراد صوبہ پنجاب میں ہلاک ہوئے ہیں۔ پنجاب میں کورونا سے مرنے والوں کی تعداد ایک ہزار سات سو باسٹھ اور متاثرین کی تعداد چھہتر ہزار دو سو باسٹھ بتائی گئی ہے۔ پاکستان کے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا سے متاثرین کی تعداد بارہ ہزار نوسو بارہ اور مرنے والوں کی تعداد ایک سو اٹھائیس ہے۔

ٹیگس