Jul ۰۲, ۲۰۲۰ ۰۹:۲۴ Asia/Tehran
  • پاکستان: کورونا میں 2 لاکھ 16 ہزارافراد مبتلا

کورونا وائرس تیزی سے پھیلنے کے باعث پاکستان، مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی فہرست میں 12 ویں نمبر پر ہے۔

پاکستانی میڈیا کے مطابق ملک میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 2 لاکھ 16 ہزار97 ہو چکی ہے جبکہ اس موذی وباء سے جاں بحق افراد کی کُل تعداد 4 ہزار 446 تک جا پہنچی ہے۔

کورونا وائرس کے پاکستان میں ایک لاکھ 10 ہزار 52 مریض اب بھی اسپتالوں، قرنطینہ مراکز اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جبکہ ایک لاکھ 1 ہزار 599 مریض اس بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔

پاکستان کا صوبہ پنجاب کورونا سے ہلاکتوں کے اعتبار سے سر فہرست ہے اور یہاں ایک ہزار 762 ہلاکتیں ہوئیں۔ جبکہ صوبہ سندھ کورونا کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے دوسرے صوبوں میں سر فہرست ہے جہاں 86 ہزار 795 افراد کورونا میں مبتلا ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ 8 لاکھ 5 ہزار 108 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس سے ہلاکتیں 5 لاکھ 18 ہزار 968 ہو گئیں۔

کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 42 لاکھ 57 ہزار 841 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 57 ہزار 959 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 60 لاکھ 28 ہزار 299 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

 

ٹیگس