Jul ۰۳, ۲۰۲۰ ۰۹:۴۹ Asia/Tehran
  • پاکستان میں کورونا نے اب ساڑھے چار ہزار سے زیادہ لوگوں کی جان لی

کورونا وائرس تیزی سے پھیلنے کے باعث پاکستان، مریضوں کی تعداد کے لحاظ سے اب بھی دنیا میں کے ممالک کی فہرست میں بارھویں نمبر پر ہے۔

پاکستانی ذرائع کے مطابق اس ملک میں کورونا سے متاثرین کی تعداد دو لاکھ تئیس ہزار تین سو بانوے اور اس موذی وبا سے مرنے والوں کی تعداد چار ہزار پانچ سو تہتر ہوگئی ہے۔پاکستان میں کورونا سے ایک لاکھ تیرہ ہزار چھے سو تیئس افراد صحتیاب ہوچکے ہیں لیکن ایک لاکھ تین ہزار سات سو بائیس افراد اب بھی کورونا میں مبتلا ہونے کے بعد اسپتالوں میں زیر علاج یا قرنطینہ کے مراکز اور اپنے گھروں میں آئسو لیشن میں ہیں۔

پاکستان میں صوبہ سندھ بدستور کورونا کے مریضوں کی تعداد کے لحاظ سے پہلے نمبر پر ہے ۔ سندھ میں کورونا جمعے کو کورونا کے ایک ہزار چار سو چھیانوے نئے مریضوں کے اندراج کے بعد متاثرین کی تعداد نوے ہزار سات سواکیس اور بائیس نئی اموات کے بعد مرنےوالوں کی تعداد ایک ہزار چارسو انسٹھ ہوچکی ہے۔ صوبہ سندھ میں کورونا کے سب سے زیادہ مریض کراچی میں پائے جاتے ہیں۔

ادھر سندھ حکومت نے جمعرات اور جمعے کی درمیانی رات بارہ بجے سے مختلف علاقوں میں نافذ اسمارٹ لاک ڈاؤن کے خاتمے کا اعلان کردیا ہے۔ کمشنر کراچی نے اعلان کیا ہے کہ جن علاقوں میں کورونا کے مریضوں کی تعداد بڑھے گی وہاں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کیا جائے گا۔

پاکستان میں کورونا سے ہلاک ہونے والوں کی سب سے زیادہ تعداد صوبہ پنجاب میں ایک ہزار آٹھ سو انیس ہے۔ پنجاب میں کورونا سے متاثرین کی تعداد اٹہتر ہزار نو سو چھپن بتائی گئی ہے۔پاکستان کے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا سے متاثرین کی تعداد تیرہ ہزار ایک سو پچانوے اور مرنے والوں کی تعداد ایک سو انتس بتائی گئی ہے۔

ٹیگس