Jul ۰۵, ۲۰۲۰ ۱۲:۰۲ Asia/Tehran
  • پاکستان کورونا مریضوں کے حوالے سے دنیا میں 12 ویں نمبر پر

کورونا وائرس تیزی سے پھیلنے کے باعث پاکستان مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی فہرست میں بدستور12 ویں نمبر پرہے۔

پاکستانی میڈیا کا کہنا ہے کہ ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 3 ہزار 191 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد ملک بھر میں کورونا مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 28 ہزار 274 تک جا پہنچی ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پاکستان میں مزید 4 ہزار 736 مریضوں نے کورونا کو شکست دی جس کے بعد کورونا سے صحتیاب مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 29 ہزار 830 ہوگئی ہے جب کہ فعال کیسز کی تعداد 98 ہزار 444 ہے۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 93 افراد اس وائرس کے ہاتھوں زندگی کی بازی ہار گئے جس کے بعد ملک بھر میں کورونا سے مجموعی اموات کی تعداد 4 ہزار 712 ہو گئی۔

کورونا وائرس کے پاکستان میں 93 ہزار 932 مریض اب بھی اسپتالوں، قرنطینہ مراکز اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جبکہ 1 لاکھ 29 ہزار 830 مریض اس بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔

 سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد 92 ہزار 306 ، پنجاب81 ہزار 317، خیبر پختونخوا 27 ہزار 843، بلوچستان میں 10 ہزار 766 اور گلگت بلتستان میں ایک ہزار 545 ہوگئی۔

واضح رہے کہ کورونا وائرس کے خلاف احتیاطی تدابیر اختیار کرنے سے ہی اس وبا کے خلاف جنگ جیتی جا سکتی ہے۔

ٹیگس