Jul ۰۵, ۲۰۲۰ ۱۲:۱۱ Asia/Tehran
  • ایران و پاکستان کی سرحدی گذرگاہیں کھل گئیں

پاکستان کی وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ 4 سرحدی گذرگاہیں کھول دی گئیں ۔

پاکستان کی وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ گبد، مند، کٹاگر اور چیدگی کے بارڈر آج اتوار کے روز سے کھل گئے۔

وزارت داخلہ کے مطابق کورونا وائرس کے حوالے سے طے شدہ ایس او پیز اور پروٹوکولز کے تحت ان بارڈرز سے صرف تجارت کی اجازت ہوگی۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی اور پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے تقریبا 2 ماہ قبل ٹیلی فونی گفتگو کے دوران سرحدی منڈیوں کو طبی اصولوں اور پروٹوکولز کے تحت کھولنے پر تاکید کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ تہران اور اسلام آباد کے باہمی تجارت کے فروغ کا باعث بنے گا۔

واضح رہے کہ ایران اور پاکستان کی سرحدی گذرگاہیں کورونا وائرس کے پھیلاو کی وجہ سے بند ہوئی تھیں۔

ٹیگس