Jul ۰۷, ۲۰۲۰ ۰۹:۴۵ Asia/Tehran
  • پاکستان میں کورونا سے ہلاکتیں 5 ہزار کے قریب

کورونا وائرس تیزی سے پھیلنے کے باعث پاکستان مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی فہرست میں بدستور 12 ویں نمبر پر ہے۔

پاکستانی میڈیا نے نیشنل کنٹرول اینڈ آپریشن سینٹر کی آج منگل کے روز کے اعداد و شمار کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 2 لاکھ 33 ہزار 646 ہو چکی ہے، جبکہ اس موذی وباء سے جاں بحق افراد کی کُل تعداد 4 ہزار 818 تک جا پہنچی ہے۔

کورونا وائرس کے پاکستان میں 96 ہزار 368 مریض اب بھی اسپتالوں، قرنطینہ مراکز اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جبکہ ایک لاکھ 32 ہزار 460 مریض اس بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔

پاکستان کے صوبہ سندھ میں کورونا کے مریضوں کی تعداد دوسرے صوبوں سے زیادہ ہے اور اس صوبے میں 96 ہزار 236 افراد کورونا میں مبتلا ہو چکے ہیں جبکہ ایک ہزار 572 کورونا مریض جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

صوبہ پنجاب میں کورونا وائرس کے اب تک 81 ہزار 963 مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے ہلاکتیں دیگر صوبوں سے زیادہ یعنی ایک ہزار 884 ہو گئیں۔

واضح رہے کہ کورونا وائرس کے خلاف احتیاطی تدابیر اختیار کرنے سے ہی اس وبا کے خلاف جنگ جیتی جا سکتی ہے۔

ٹیگس