Jul ۱۰, ۲۰۲۰ ۱۹:۰۷ Asia/Tehran
  • بلوچستان کے سابق وزیر داخلہ کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

پاکستان کی ایک عدالت نے کم سن بچی اغوا کیس میں بلوچستان کے سابق صوبائی وزیر داخلہ اور سینیٹر سرفراز بگٹی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دئے ہیں۔

کوئٹہ کی مقامی عدالت نے سرفراز بگٹی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے انہیں عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔

اس سے پہلے پاکستان کے سپریم کورٹ کی دو رکنی بینچ نے سینیٹر سرفراز بگٹی کی ’ضمانت قبل از گرفتاری‘ کی درخواست مسترد کر دی تھی۔

میڈیا رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ کوئٹہ کے بجلی روڈ پولیس اسٹیشن میں درج کرائی جانے والی ایف آئی آر میں ایک خاتون نے سابق صوبائی وزیر داخلہ اور سینیٹر سرفراز بگٹی پر اپنی نواسی کے اغوا میں معاونت کا الزام عائد کیا ہے۔ ایف آئی آر کے مطابق بچی کی والدہ کے قتل کے بعد عدالت نے بچی کو اس کی نانی کے حوالے کر دیا تھا۔ اغوا کے اس کیس میں بچی کے باپ کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔

 

دنیا بالخصوص عالم اسلام اور علاقے کی اہم خبروں کے لیے ہمارا واٹس ایپ گروپ جوائن کیجئے!

Whatsapp invitation links

1:  https://chat.whatsapp.com/BnSULu73lVs92I9siS25as

2:  https://chat.whatsapp.com/HpuAlxRqJKIGqNpUyw64ia

3:  https://chat.whatsapp.com/J3IyL5qztuVHo50s5CQcpN

4:  https://chat.whatsapp.com/EwgdRx3965jD6MG4VUWbAM

5:  https://chat.whatsapp.com/LXH4rFOaNyB6nw3YhEYEZV

Note: All of our messages will be shared to all of our groups equally. Please Do Not Join Multiple Groups.

نوٹ : ایک واٹس ایپ گروپ میں چونکہ صرف 257 ممبران کو ہی جگہ مل پاتی ہے، اس لئے برائے مہربانی ایک سے زیادہ گروپ جوئن نہ کیجئے، تاکہ دوسرے محترم قارئین کو جگہ مل سکے۔ ہم اپنے اہم لینکس یکساں طور پر سبھی گروپس میں شیئر کر رہے ہیں۔شکریہ 

ٹیگس