Jul ۱۱, ۲۰۲۰ ۱۱:۱۰ Asia/Tehran
  • کورونا نے پاکستانی معیشت کو خاصا متأثر کیا

گیلپ پاکستان نے کورونا وائرس کے باعث پاکستانیوں کی معاشی حالت پر نیا سروے جاری کیا ہے۔

پاکستانی میڈیا نے سروے رپورٹ کے حوالے سے خبر دی ہے کہ ملک میں گزشتہ 7 روز کے اندر 21 لاکھ گھرانوں نے بنیادی ضروریات کیلئے گھر کی اشیاء فروخت کیں۔

27 لاکھ گھرانوں نے گھر کی انتہائی بنیادی ضروریات کیلئے حکومت یا غیرسرکاری تنظیم پر انحصار کیا۔

گیلپ سروے میں یہ بات بھی سامنے آئی کہ اپریل کے بعد نماز جمعہ مساجد میں ادا کرنے والوں کی شرح میں 36 فیصد اضافہ ہوا۔

دوسری جانب نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 2 ہزار 752 نئے کورونا کیسز سامنے آئے، جبکہ مزید 65 افراد اس موذی وباء کے ہاتھوں زندگی کی بازی ہار گئے۔

پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 2 لاکھ 46 ہزار 351 ہو چکی ہے، جبکہ اس موذی وباء سے جاں بحق افراد کی کُل تعداد 5 ہزار 123 تک جا پہنچی ہے۔

کورونا وائرس کے ملک میں 88 ہزار 94 مریض اب بھی اسپتالوں، قرنطینہ مراکز اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 2 ہزار 156 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ 1 لاکھ 53 ہزار 134 مریض اس بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔

 

دنیا بالخصوص عالم اسلام اور علاقے کی اہم خبروں کے لیے ہمارا واٹس ایپ گروپ جوائن کیجئے!

Whatsapp invitation links

1:  https://chat.whatsapp.com/BnSULu73lVs92I9siS25as

2:  https://chat.whatsapp.com/HpuAlxRqJKIGqNpUyw64ia

3:  https://chat.whatsapp.com/J3IyL5qztuVHo50s5CQcpN

4:  https://chat.whatsapp.com/EwgdRx3965jD6MG4VUWbAM

5:  https://chat.whatsapp.com/LXH4rFOaNyB6nw3YhEYEZV

Note: All of our messages will be shared to all of our groups equally. Please Do Not Join Multiple Groups.

نوٹ : ایک واٹس ایپ گروپ میں چونکہ صرف 257 ممبران کو ہی جگہ مل پاتی ہے، اس لئے برائے مہربانی ایک سے زیادہ گروپ جوائن نہ کیجئے، تاکہ دوسرے محترم قارئین کو جگہ مل سکے۔ ہم اپنے اہم لینکس یکساں طور پر سبھی گروپس میں شیئر کر رہے ہیں۔شکریہ

 

ٹیگس