Jul ۱۱, ۲۰۲۰ ۱۶:۴۲ Asia/Tehran
  • پاکستان میں کورونا مریضوں کی تعداد

پاکستان میں کورونا سے متاثرین اور اموات میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔

پاکستان کے نیشنل کورونا کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹے میں کورونا کے دو ہزار سات سو باون نئے مریضوں کا اندراج کیا گیا جس کے بعد کورونا سے متاثرین کی تعداد دو لاکھ چھیالیس ہزار تین سو اکیاون اور پینسٹھ نئی اموات کے بعد مرنے والوں کی تعداد پانچ ہزار ایک سو تیئیس ہوگئی۔
پاکستان میں کورونا سے ایک لاکھ ترپن ہزار ایک سو چونتیس افراد صحتیاب ہو چکے ہیں اور ملک میں کورونا کے فعال مریضوں کی تعداد کم ہوکے، اٹھاسی ہزار چورانوے رہ گئی ہے۔ پاکستان میں صوبہ سندھ کورونا کے مریضوں کی تعداد کے لحاظ سے بدستور پہلے نمبر پر ہے۔ سندھ میں کورونا سے متاثرین کی تعداد ایک لاکھ دو ہزار تین سو اڑسٹھ اور مرنےوالوں کی تعداد ایک ہزار سات سو تیرہ ہو چکی ہے۔
لیکن پاکستان میں کورونا سے ہلاک ہونے والوں کی سب سے زیادہ تعداد صوبہ پنجاب میں ایک ہزار نو سو پچاسی ہے۔ پنجاب میں کورونا سے متاثرین کی تعداد پچاسی ہزار نو سو اکیانوے بتائی گئی ہے۔
پاکستان کے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا سے متاثرین کی تعداد تیرہ ہزار نو سو ستائیس اور مرنے والوں کی تعداد ایک سو سینتالیس ہو چکی ہے۔

Whatsapp invitation links

1:  https://chat.whatsapp.com/BnSULu73lVs92I9siS25as

2:  https://chat.whatsapp.com/HpuAlxRqJKIGqNpUyw64ia

3:  https://chat.whatsapp.com/J3IyL5qztuVHo50s5CQcpN

4:  https://chat.whatsapp.com/EwgdRx3965jD6MG4VUWbAM

5:  https://chat.whatsapp.com/LXH4rFOaNyB6nw3YhEYEZV

Note: All of our messages will be shared to all of our groups equally. Please Do Not Join Multiple Groups.

نوٹ : ایک واٹس ایپ گروپ میں چونکہ صرف 257 ممبران کو ہی جگہ مل پاتی ہے، اس لئے برائے مہربانی ایک سے زیادہ گروپ جوائن نہ کیجئے، تاکہ دوسرے محترم قارئین کو جگہ مل سکے۔ ہم اپنے اہم لینکس یکساں طور پر سبھی گروپس میں شیئر کر رہے ہیں۔شکریہ 

 

ٹیگس