Jul ۱۲, ۲۰۲۰ ۲۲:۱۴ Asia/Tehran
  • پارا چنار میں ناانصافیوں کے خلاف عوامی دھرنا جاری

پاکستان کے سرحدی شہر پاراچنار میں عوامی دھرنا بدستور جاری ہے اور لوگ حکومتی ناانصافیوں کے خلاف مظاہرہ کر رہے ہیں۔

افغان سرحد سے ملنے والے پاکستانی علاقے پاراچنار کے سیکڑوں مکینوں نے سمیر کے مقام پر پچھلے سات روز سے دھرنا دے رکھا ہے اور وہ اپنی زمینوں پر غیر قبائل کا قبضہ ختم کرانے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔
مظاہرین نے ناانصافیوں کے خلاف مظاہرہ جاری رکھنے اور احتجاج کے طور اپنے گھروں کی چابیاں حکومت کے حوالے کرنے کا بھی اعلان کیا ہے۔ دھرنے کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے، علامہ محمد حسین طاہری اور علامہ محمد باقر حیدری سمیت متعدد مقامی رہنماؤں کا کہنا تھا کہ عدالتی حکم کے باوجود مقامی انتظامیہ ہماری زمینوں پر ناجائز قبضہ ختم کرنے میں دلچسپی نہیں لے رہی ہے۔

دریں اثنا قومی اسمبلی کے رکن ساجد طوری نے بتایا ہے کہ معاملے کے حل کے لیے انتظامیہ سے مذاکرات جاری ہیں اور ہمیں امید ہے کہ اس کا جلد کوئی حل تلاش کر لیا جائے گا۔
قابل ذکر ہے کہ بالش خیل اور ابراہیم زئی قبائل کی زمینوں پر مبینہ قبضے کے بعد ہونے والی جھڑپوں میں پندرہ افراد مارے بھی جا چکے ہیں۔ مقامی قبائل نے زمین کے تنازعے کو مذہبی فسادات کا رنگ دیئے جانے کی بھی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

 

دنیا بالخصوص عالم اسلام اور علاقے کی اہم خبروں کے لیے ہمارا واٹس ایپ گروپ جوائن کیجئے!

Whatsapp invitation links

1:  https://chat.whatsapp.com/BnSULu73lVs92I9siS25as

2:  https://chat.whatsapp.com/HpuAlxRqJKIGqNpUyw64ia

3:  https://chat.whatsapp.com/J3IyL5qztuVHo50s5CQcpN

4:  https://chat.whatsapp.com/EwgdRx3965jD6MG4VUWbAM

5:  https://chat.whatsapp.com/LXH4rFOaNyB6nw3YhEYEZV

Note: All of our messages will be shared to all of our groups equally. Please Do Not Join Multiple Groups.

نوٹ: برائے مہربانی ایک سے زیادہ گروپ جوائن نہ کیجئے، تاکہ دوسرے محترم قارئین بھی فائدہ اٹھا سکیں۔ ہم اپنے اہم لینکس یکساں طور پر سبھی گروپس میں شیئر کر رہے ہیں۔ شکریہ

ٹیگس