Jul ۱۴, ۲۰۲۰ ۰۹:۳۸ Asia/Tehran
  • پاکستان, کالعدم لشکر جھنگوی کے 3 دہشت گرد گرفتار، بارودی مواد برآمد

پاکستان میں فرقہ وارانہ بنیادوں پر دہشتگردی کے واقعات میں ملوث دہشت گرد گروہ کالعدم لشکر جھنگوی کے 3 دہشت گرد، کارروائی سے قبل قانون کی گرفت میں آ گئے۔

کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے صوبہ پنجاب کے شہر گوجرانوالہ میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم دہشتگرد تنظیم لشکر جھنگوی کے 3 دہشت گردوں کو گرفتار کر کے بارودی مواد قبضے میں لے لیا۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار دہشت گردوں میں محمد ثاقب، عبدالمالک اور مجاہد اقبال شامل ہیں۔

دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں دھماکہ خیز مواد من جملہ ڈیٹونیٹرز اور سیفٹی فیوز برآمد کیا گیا ہے۔

سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار کئے گئے دہشت گردوں کو تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ کالعدم دہشتگرد تنظیم لشکر جھنگوی پاکستان کے مختلف شہروں میں دہشتگردانہ کارروائیوں میں ملوث ہے اور شیعہ مسلمانوں اور اسی طرح سکیورٹی فورسز کے اہلکاروں پر  متعدد بار دہشتگرانہ حملے کئے جن میں اب تک ہزاروں افراد شہید اور زخمی ہوچکے ہیں۔

 

 

دنیا بالخصوص عالم اسلام اور علاقے کی اہم خبروں کے لیے ہمارا واٹس ایپ گروپ جوائن کیجئے!

Whatsapp invitation links

1:  https://chat.whatsapp.com/BnSULu73lVs92I9siS25as

2:  https://chat.whatsapp.com/HpuAlxRqJKIGqNpUyw64ia

3:  https://chat.whatsapp.com/J3IyL5qztuVHo50s5CQcpN

4:  https://chat.whatsapp.com/EwgdRx3965jD6MG4VUWbAM

5:  https://chat.whatsapp.com/LXH4rFOaNyB6nw3YhEYEZV

Note: All of our messages will be shared to all of our groups equally. Please Do Not Join Multiple Groups.

نوٹ: برائے مہربانی ایک سے زیادہ گروپ جوائن نہ کیجئے، تاکہ دوسرے محترم قارئین بھی فائدہ اٹھا سکیں۔ ہم اپنے اہم لینکس یکساں طور پر سبھی گروپس میں شیئر کر رہے ہیں۔ شکریہ

 

ٹیگس