Jul ۱۵, ۲۰۲۰ ۱۱:۴۱ Asia/Tehran
  • پاکستان میں کورونا کی دوسری لہر خطرناک ہو سکتی ہے: طبی ماہرین

کورونا وائرس تیزی سے پھیلنے کے باعث پاکستان مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی فہرست میں بدستور 12 ویں نمبر پر ہے۔

طبی ماہرین نے کہا ہے کہ پاکستان میں عید الاضحی پر کورونا وائرس کے کیسز میں بے تحاشہ اضافے کا خدشہ ہے، اگر احتیاط نہ کی گئی تو پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہر نہایت خطرناک ثابت ہو سکتی ہے۔

در ایں اثناء پاکستانی میڈیا نے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 2 ہزار 165 نئے کورونا کیسز سامنے آئے اس طرح کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 2 لاکھ 55 ہزار 769 ہو چکی ہے جبکہ مزید 67 افراد اس موذی وباء کے ہاتھوں زندگی کی بازی ہار گئے جس سے جاں بحق افراد کی کُل تعداد 5 ہزار386 ہو گئی ہے۔

کورونا وائرس کے پاکستان میں 77 ہزار 573 مریض اب بھی اسپتالوں، قرنطینہ مراکز اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 2 ہزار 78 افراد کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ ایک لاکھ 72 ہزار 810 مریض اس بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔

ٹیگس