پاکستان، ایک دن میں دو ہزار سے زائد کورونا کیسز درج
پاکستان میں کورونا وائرس تیزی سے پھیلنے کے باعث مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی فہرست میں پاکستان بدستور 12 ویں نمبر پر ہے۔
پاکستانی میڈیا نے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2 ہزار 145 نئے کورونا کیسز سامنے آ ئے جس کے بعد پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 2 لاکھ 57 ہزار 914 ہو چکی ہے، جبکہ مزید 40 افراد اس موذی وباء کے ہاتھوں زندگی کی بازی ہار گئے۔ اس طرح جاں بحق افراد کی کُل تعداد 5 ہزار 426 تک جا پہنچی ہے۔
پاکستان میں کورونا وائرس کے 73 ہزار 751 مریض اب بھی اسپتالوں، قرنطینہ مراکز اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے ایک ہزار 942 افراد کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ ایک لاکھ 78 ہزار 737 مریض اس بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔
دوسری جانب کورونا کی صورتحال میں لاک ڈاؤن کے معاملے پر سندھ حکومت نے ایک ماہ کی توسیع کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے، یکم جولائی کو لگائی گئی پابندیاں مزید 15 اگست تک برقرار رہیں گی اورعوامی مقامات اور پارکس بھی 15 اگست بند رہیں گے جبکہ سینما ہالز کو مزید ایک ماہ کے لئے بند رکھا جائے گا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق مزارات اور تمام قسم کی تقریبات اور بین الصوبائی ٹرانسپورٹ بھی مزید ایک ماہ بند رہے گی۔
دنیا بالخصوص عالم اسلام اور علاقے کی اہم خبروں کے لیے ہمارا واٹس ایپ گروپ جوائن کیجئے!
Whatsapp invitation links
4: https://chat.whatsapp.com/EwgdRx3965jD6MG4VUWbAM
6: https://chat.whatsapp.com/DZdWBKZsv7v06U6c7eoOne
Note: All of our messages will be shared to all of our groups equally. Please Do Not Join Multiple Groups.
نوٹ: برائے مہربانی ایک سے زیادہ گروپ جوائن نہ کیجئے، تاکہ دوسرے محترم قارئین بھی فائدہ اٹھا سکیں۔ ہم اپنے اہم لینکس یکساں طور پر سبھی گروپس میں شیئر کر رہے ہیں۔ شکریہ