Jul ۱۸, ۲۰۲۰ ۲۱:۳۱ Asia/Tehran
  • ڈھائی لاکھ پاکستانیوں کو وطن واپس لا چکے ہیں: عمران خان

پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں پھنسے پاکستانیوں کو واپس لا رہے ہیں اور اب تک ڈھائی لاکھ ہموطنوں کو مختلف ممالک سے واپس لایا جا چکا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ ہوائی سفر میں بڑی رکاوٹوں کے باوجود ہم نے تارکین وطن کی واپسی کا وعدہ پورا کیا ہے۔

انہوں نے کہا حکومت بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ہر ممکن تعاون اور امداد فراہم کرے گی۔ وزیر اعظم عمران خان نے گزشتہ روز اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ پاکستان ان خوش نصیب ممالک میں شامل ہے جہاں کورونا کے کیسز کم ہوئے ہیں۔

پاکستان کے وزیراعظم نے قوم سے درخواست کی تھی کہ وہ اس سال عید الاضحی سادگی سے منائیں اور ایس او پیز پر عملدرآمد جاری رکھیں۔

درایں اثنا پاکستان کے وزیر اعظم نے شجرکاری مہم  کے افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہ ملک بھر میں دس ارب درخت لگانے کا عزم ظاہر کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہماری نرسریوں میں پودے تیار ہیں اور آئندہ جون تک ایک ارب درخت لگا دیئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اب تک ملک بھر تیس کروڑ درخت لگائے جا چکے ہیں۔

 

دنیا بالخصوص عالم اسلام اور علاقے کی اہم خبروں کے لیے ہمارا واٹس ایپ گروپ جوائن کیجئے!

Whatsapp invitation link

6: https://chat.whatsapp.com/DZdWBKZsv7v06U6c7eoOne

ٹیگس