کراچی بڑی تباہی سے بچ گیا
Jul ۱۹, ۲۰۲۰ ۰۹:۴۴ Asia/Tehran
پاکستان کا صنعتی اور تجارتی شہر کراچی ایک بڑی تباہی سے بچ گیا ہے۔
کراچی پولیس کے ایس ایس پی ویسٹ فدا حسین جانوری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ویسٹ زون پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دہشتگردی کے ایک منصوبے کو ناکام بنا دیا۔ پولیس کی اس کاروائی میں دہشتگردوں کے ایک بڑے نیٹ ورک کو دھر لیا گیا۔ گرفتار ہونے والے نیٹ ورک کے 6 دہشتگردوں کا تعلق نئی تنظیم براس سے ہے۔
انہوں نے کہا کہ انٹیلی ایجنس اور پولیس کی محنت سے کامیابی حاصل ہوئی، گرفتار ملزمان بلوچستان میں فورسز پر حملوں اور لیویزکی چیک پوسٹوں پر حملوں میں ملوث رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ملزمان کے قبضے سے 3 کلاشنکوف ، 5 دستی بم ، 6 صوتی بم اور دیگر اسلحوں کو بھی برآمد کیا گیا ہے۔
دنیا بالخصوص عالم اسلام اور علاقے کی اہم خبروں کے لیے ہمارا واٹس ایپ گروپ جوائن کیجئے!
Whatsapp invitation link