Jul ۱۹, ۲۰۲۰ ۱۲:۲۷ Asia/Tehran
  • پاکستان کورونا کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے 12 ویں نمبر پر

دنیا بھر میں کورونا کی تباہ کاریاں جاری ہیں لیکن پاکستان میں اس وبا کا شکار مریضوں کی تعداد میں مسلسل کمی ہو رہی ہے۔

پاکستانی میڈیا نے آج بروز اتوار نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ایک ہزار 579 نئے کورونا کیسز سامنے آئے جس سے کیسز کی تعداد 2 لاکھ 63 ہزار 496 ہو چکی ہے، جبکہ مزید 46 افراد کے اس موذی وباء کے ہاتھوں زندگی کی بازی ہار جانے سے جاں بحق افراد کی کُل تعداد 5 ہزار 568 تک جا پہنچی ہے۔

کورونا وائرس کے پاکستان میں 53 ہزار 652 مریض اب بھی اسپتالوں، قرنطینہ مراکز اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے ایک ہزار 763 افراد کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ 2 لاکھ 4 ہزار 276 مریض اس بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔

پاکستان کے صوبہ پنجاب میں 2 ہزار 79، سندھ میں ایک ہزار 974، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 139، اسلام آباد میں 157، بلوچستان میں 131 اور گلگت بلتستان میں 41 افراد اس وبا سے لقمۂ اجل بن چکے ہیں۔

ملک کے اعلیٰ حکام کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے سلسلے میں احتیاطی تدابیر اور ایس او پیز کا خیال رکھنے سے اس وبا کے خلاف جنگ کو جیتا جا سکتا ہے۔

ٹیگس