پاکستان میں مہاتما بودھ کے مجسمے کو توڑنے والے افراد گرفتار
ابتدائی رپورٹ سے معلوم ہوا ہے کہ تعمیراتی کام کرنے والے مقامی ٹھیکیدار نے وہاں موجود مذہبی رہنماؤں کے کہنے پر مجسمے کو توڑا تھا۔
پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا میں تخت باہی کے مقام کے قریب ایک مکان کی کھدائی کے دوران دریافت ہونے والے مہاتما بودھ کے تقریباً سترہ سو سال پرانے مجسمے کو توڑنے والے عناصر گرفتار کر لئے گئے ہیں۔
تخت باہی پولیس تھانے کے انسپکٹر فیض محمد نے غیر ملکی میڈیا کو بتایا کہ محکمہ آثار قدیمہ کے کہنے پر نوادرات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے چار افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ جن افراد کو حراست میں لیا گیا ہے ان میں ٹھیکیدار اور اس کے ساتھ کام کرنے والے مزدور شامل ہیں۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ کھدائی کے دوران ایک بیش قیمت مجسمہ برآمد ہوا جسے توڑ دیا گیا۔ درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ آثار قدیمہ کو توڑنا غیر قانونی عمل ہے اور نوادرات ایکٹ کے تحت ملزمین پر مقدمہ درج کیا جائے۔
دنیا بالخصوص عالم اسلام اور علاقے کی اہم خبروں کے لیے ہمارا واٹس ایپ گروپ جوائن کیجئے!
Whatsapp invitation link