Jul ۲۰, ۲۰۲۰ ۱۳:۱۴ Asia/Tehran
  • پاکستان میں شیعہ و سنی کو لڑانے کی سازش ہو رہی ہے: وفاقی وزیر

پاکستان کے وفاقی وزیر مذہبی امور نے کہا ہے کہ ملک میں شیعہ سنی کو لڑوا کر حالات کو خراب کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

لاہور کے ادارۂ منہاج الحسین میں تحریک حسینیہ پاکستان کے زیر اہتمام ’’اتحاد اُمت کانفرنس‘‘ کا انعقاد ہوا۔ اس کانفرنس کو خطاب کرتے ہوئے پاکستان کے وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری نے کہا کہ ہمیں اپنی صفوں سے انتشار کو ختم کر کے اتحاد کو قائم رکھنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ظالم اور  قاتل کا کسی فرقے یا مذہب سے تعلق نہیں ہوتا اور وہ ظالم و قاتل ظالم و قاتل ہی ہوتا ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ جو بھی امن کو خراب کرنے کی کوشش کرے گا، وہ ہمارا اور ہمارے ملک کا دشمن ہے اور اس کیلئے اُن کے لئے دل میں کوئی نرم گوشہ نہیں  ہے۔ انہوں نے علمائے امت سے اپیل کی کہ وہ فسادیوں سے اظہار برائت اور ان سے اعلان لاتعلقی کریں۔

اس اجلاس میں حضرت سیدہ فاطمہ (س) کے گستاخ کیخلاف اہلسنت کی جانب سے بھرپور مذمت کے ساتھ ساتھ مولوی جلالی سے اظہار لا تعلقی کیا گیا.

پاکستان کے وفاقی وزیر مذہبی امور نے کہا کہ وحدت کیلئے ضروری ہے کہ فضولیات بکنے، اختلاف و انتشار کی طرف لے جانے اور اہلبیت اطہار(ع) اور صحابہ کرام کے بارے میں نازیبا گفتگو کرنے والوں کو ماننے سے انکار کیا جائے اور سبھی اُن  سے لاتعلقی کا علی الاعلان اظہار کریں۔

 

دنیا بالخصوص عالم اسلام اور علاقے کی اہم خبروں کے لیے ہمارا واٹس ایپ گروپ جوائن کیجئے!

Whatsapp invitation link

6: https://chat.whatsapp.com/DZdWBKZsv7v06U6c7eoOne

ٹیگس