Jul ۲۱, ۲۰۲۰ ۱۷:۲۷ Asia/Tehran
  • پاکستان میں کورونا متاثرین اور اموات کی یومیہ تعداد میں کمی

پاکستان میں کورونا سے متاثرین اور اموات کی یومیہ تعداد میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔

پاکستان کے نیشنل کورونا کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹے میں کورونا کے صرف ایک ہزار تیرہ نئے مریضوں کا اندراج کیا گیا۔ اس رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کورونا سے مرنے والوں کی تعداد میں بھی کمی کا سلسلہ جاری ہے اور گزشتہ چوبیس گھٹنے میں صرف چالیس اموات ریکارڈ کی گئیں۔
پاکستان میں کورونا سے متاثرین کی مجموعی تعداد دو لاکھ چھیاسٹھ ہزار چھیانوے اور کل اموات پانچ ہزار چھے سو انتالیس بتائی گئی ہیں۔
پاکستان میں کورونا سے دو لاکھ آٹھ ہزار تیس افراد صحتیاب ہو چکے ہیں اور ملک میں کورونا کے فعال مریضوں کی تعداد کم ہو کے، باون ہزار چھے سو انتالیس رہ گئی ہے جن میں سے ایک ہزار چار سو اکیاسی افراد کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔
پاکستان میں کورونا سے متاثرین کی تعداد کے لحاظ سے صوبہ سندھ اور پنجاب بدستور پہلے اور دوسرے نمبر پر چل رہے ہیں ۔ سندھ میں کورونا سے متاثرین کی تعداد ایک لاکھ تیرہ ہزار پانچ سو ترپن اور مرنے والوں کی تعداد دو ہزارانیس ہے۔
لیکن پاکستان میں کورونا سے ہلاک ہونے والوں کی سب سے زیادہ تعداد صوبہ پنجاب میں دو ہزار نوے بتائی گئی ہے۔ پنجاب میں کورونا سے متاثرین کی تعداد نوے ہزار چار سو چوالیس ہے۔
پاکستان کے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا سے متاثرین کی تعداد چودہ ہزار چھے سو پـچیس اور مرنے والوں کی تعداد ایک سو ساٹھ ہے۔

 

دنیا بالخصوص عالم اسلام اور علاقے کی اہم خبروں کے لیے ہمارا واٹس ایپ گروپ جوائن کیجئے!

Whatsapp invitation link

7: https://chat.whatsapp.com/CHPuYaKdUxCGK4bzQDsJf4

ٹیگس