Jul ۲۴, ۲۰۲۰ ۱۹:۴۰ Asia/Tehran
  • قوم نے ہمیں صفائی کا مینڈیٹ دیا ہے: وفاقی وزیر پاکستان

پاکستان کے وفاقی وزیر شہری ہوابازی نے اپوزیشن پر پائلٹس لائسنس معاملے کو سیاسی رنگ دینے کا الزام عائد کیا ہے۔

سینیٹ اجلاس میں بیان دیتے ہوئے وفاقی وزیر شہری ہوا بازی غلام سرور خان کا کہنا تھا کہ پائلٹس کے معاملے کو سیاسی رنگ دینے کی کوشش کی جا رہی ہے حالانکہ سپریم کورٹ کے از خود نوٹس کے بعد سول ایوی ایشن نے ڈگریاں خود چیک کرنا شروع کی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ  پائلٹس کے لائسنس امتحانات میں غیر شفاف طریقۂ کار استعمال کیا گیا۔ پاکستان کے وفاقی وزیر شہری ہوا بازی نے کہا کہ دو سو باسٹھ مشکوک لائسنس کی چھان بین کی گئی جن میں سے اٹھائیس لائسنس منسوح کیے جا چکے ہیں جبکہ لائسنس اتھارٹی کے پانچ اہلکاروں کو معطل بھی کیا گیا ہے۔     

غلام سرور خان نے کہا کہ بات یہاں نہیں رکے گی اور ہم سہولت کار اور مجرم دونوں تک پہنچنے کی کوشش کر رہے ہیں اور انہیں سزا دی جائے گی۔

پاکستان کے وفاقی وزیرِ شہری ہوا بازی نے کہا کہ قوم نے ہمیں صفائی کا مینڈیٹ دیا ہے، لہذا صفائی کا عمل جاری رہے گا۔

 

دنیا بالخصوص عالم اسلام اور علاقے کی اہم خبروں کے لیے ہمارا واٹس ایپ گروپ جوائن کیجئے!

Whatsapp invitation link

7: https://chat.whatsapp.com/CHPuYaKdUxCGK4bzQDsJf4

 

ٹیگس