کراچی میں موسلا دھار بارش، سڑکیں اور شاہراہیں ڈوب گئیں
کراچی میں گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ موسلا دھار بارش کے بعد شہر کے مختلف علاقوں میں پانی بھر گیا ہے اور کرنٹ لگنے کے مختلف واقعات اور دیگر حادثات میں دو بچوں سمیت پانچ افراد جاں بحق ہو گئے۔
کراچی میں دو سے ڈھائی گھنٹے تک جاری رہنے والی موسلا دھار بارش کے بعد شہر کے مختلف علاقوں میں سڑکیں ندی نالوں کا منظر پیش کرنے لگیں اور نکاسی نہ ہونے کی وجہ سے مختلف اہم شاہراہوں پر پانی جمع ہو گیا جس سے عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
کراچی میں موسلا دھار بارش کے باعث فلائٹ آپریشن بری طرح متاثر ہوا اور اسلام آباد، پشاور اور دبئی سے آنے والی پروازوں کا رخ موڑ دیا گیا۔
پولیس اور ریسکیو اداروں کی فراہم کردہ معلومات کے مطابق کراچی میں بارش کے دوران کرنٹ لگنے کے مختلف واقعات اور دیگر حادثات میں دو بچوں سمیت پانچ افراد جاں بحق ہو گئے۔
واضح رہے کہ کراچی میں گزشتہ چند ہفتوں کے دوران موسلا دھار بارشیں ہوئی ہیں جس سے شہر کے پہلے سے مسائل کا شکار انفرا اسٹرکچر کو مزید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تھا اور کم از کم آٹھ افراد ہلاک ہو گئے تھے۔
دنیا بالخصوص عالم اسلام اور علاقے کی اہم خبروں کے لیے ہمارا واٹس ایپ گروپ جوائن کیجئے!
Whatsapp invitation link