Jul ۲۹, ۲۰۲۰ ۱۷:۴۵ Asia/Tehran
  • پاکستان میں کورونا کے فعال مریضوں میں مسلسل کمی

پاکستان میں کورونا سے متاثرین اور یومیہ اموات میں کمی اور صحتیاب ہونے والوں کی تعداد میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے

پاکستان کے نیشنل کورونا کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹے میں کورونا کے ایک ہزار تریسٹھ نئے مریضوں کا اندراج کیا گیا۔ اس رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کورونا سے مرنے والوں کی تعداد میں بھی کمی کا سلسلہ جاری ہے اور گزشتہ چوبیس گھٹنے میں صرف ستائیس اموات ریکارڈ کی گئیں۔
پاکستان میں کورونا سے متاثرین کی مجموعی تعداد دو لاکھ چھہتر ہزار دو سو اٹھاسی اور کل اموات پانچ ہزار آٹھ سو بانوے بتائی گئی ہیں۔
پاکستان میں گزشتہ چوبیس گھنٹے میں کورونا سے دو ہزار چار سو سینتالیس افراد شفایاب ہوئے جس کے بعد اس ملک میں کورونا کو شکست دینے والوں کی تعداد دو لاکھ چوالیس ہزار آٹھ سو تراسی ہوگئی اورملک میں کورونا کے فعال مریضوں کی تعداد کم ہوکے، پچیس ہزار پانچ سو تیرہ رہ گئی ہے۔

دنیا بالخصوص عالم اسلام اور علاقے کی اہم خبروں کے لیے ہمارا واٹس ایپ گروپ جوائن کیجئے!

Whatsapp invitation link

9: https://chat.whatsapp.com/FI0EhwfdLa0KpUhbFMXnfM

 

ٹیگس