Aug ۰۱, ۲۰۲۰ ۱۸:۵۹ Asia/Tehran
  • پاکستان میں کورونا کے فعال مریضوں میں مسلسل کمی

پاکستان میں کورونا وائرس کے یومیہ کیسوں کی تعداد میں کمی کا سلسلہ جاری ہے اور پاکستان عالمی سطح پر بارہویں سے تیرہویں نمبر پر آگیا ہے۔

پاکستان کے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق پچھلے چوبیس گھنٹے کے دوران ملک میں کورونا کے صرف آٹھ سو اکتالیس مریضوں کا اندراج کیا گیا اور انیس افراد کی موت واقع ہوئی ہے۔

پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد دولاکھ اناسی ہزار سے زائد بتائی جاتی ہے جبکہ اس موذی وبا سے جاں بحق افراد کی کُل تعداد چھے ہزار کے قریب جا پہنچی ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں کورونا کے فعال مریضوں کی تعداد کم ہو کر صرف پچیس ہزار ایک سو انچاس ہو گئی ہے جن میں سے ایک ہزار ایک سو سے زائد افراد کی حالت تشویشناک ہے۔

رپورٹ کے مطابق پچھلے چوبیس گھنٹے کے دوران مزید ایک ہزار چھیالیس افراد صحت یاب ہوئے جس کے بعد صحت یاب ہونے والوں کی مجموعی تعداد دو لاکھ سینتالیس ہزار آٹھ سو نوے ہو گئی ہے۔

پاکستان میں کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کا تناسب اٹھاسی فیصد سے زیادہ ہو گیا ہے جس کے بعد پاکستان عالمی سطح پر تیرہویں نمبر پر آ گیا ہے۔

 

دنیا بالخصوص عالم اسلام اور علاقے کی اہم خبروں کے لیے ہمارا واٹس ایپ گروپ جوائن کیجئے!

:Whatsapp invitation link

9: https://chat.whatsapp.com/FI0EhwfdLa0KpUhbFMXnfM

ٹیگس