Aug ۰۲, ۲۰۲۰ ۱۶:۵۹ Asia/Tehran
  • دہشت گردی کی مالی اعانت ملکی مفاد میں نہیں، پاکستانی سینیٹر

سینیئر پاکستانی سینیٹر مشاہد حسین نے منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کی مالی اعانت کو ملک کے لیے نقصان دہ قرار دیا ہے۔

سینٹر فار پاکستان اینڈ گلف اسٹڈیز کے زیر اہتمام ایک ویبنار سے خطاب کرتے ہوئے مشاہد حسین سید کا کہنا تھا کہ آج پاکستان کو جو مسائل درپیش ہیں، وہ افغان جہاد کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال کا نتیجہ ہیں اور ایف اے ٹی ایف نے ہمیں اسے صاف کرنے کا موقع فراہم کیا ہے۔انہوں نے منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کی مالی اعانت روکنے سے متعلق پاکستان کی کوششوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اگرچہ پاکستان ایف اے ٹی ایف کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے یہ کام کر رہا ہے لیکن حقیقتاً منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کی مالی اعانت ملکی مفاد میں نہیں ہے۔

مشاہد حسین سید نے ایف اے ٹی ایف کو ملکوں پر دباؤ ڈالنے کا نیا ہتھکنڈہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایف اے ٹی ایف پاکستان کو بلیک لسٹ میں نہیں ڈالے گا بلکہ دباؤ میں اضافہ کیا جاتا رہے گا۔مشاہد حسین سید نے کہا کہ شام میں داعش گروپ کو سی آئی اے اور موساد کی حمایت حاصل تھی اور یہ بات دستاویزی شکل میں موجود ہے کہ شامی فوج سے لڑنے والے داعشی گولان ہائٹس میں اسرائیلی اسپتالوں میں طبی امداد حاصل کر رہے ہیں۔

دنیا بالخصوص عالم اسلام اور علاقے کی اہم خبروں کے لیے ہمارا واٹس ایپ گروپ جوائن کیجئے!

Whatsapp invitation link:

9: https://chat.whatsapp.com/FI0EhwfdLa0KpUhbFMXnfM

ٹیگس