Aug ۰۴, ۲۰۲۰ ۱۶:۴۳ Asia/Tehran
  • پاکستان میں کورونا کے مریضوں میں کمی کا سلسلہ جاری

پاکستان میں کورونا کے مریضوں اور اموات میں کمی اور شفایاب ہونے والوں کی تعداد میں اضافے کا سسلہ بدستور جاری ہے۔

پاکستان کے کورونا کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک میں گزشتہ چوبیس گھنٹے میں کورونا کے صرف چار سو بتیس نئے کیس سامنے آئے اور پندرہ افراد موت سے ہمکنار ہوئے۔
اس رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کورونا سے متاثرین کی مجموعی تعداد دو لاکھ اسّی ہزار چار سو اکسٹھ ہوگئی۔ ان میں سے پانچ ہزار نو سو ننانوے افراد موت کی آغوش میں چلے گئے۔ دو لاکھ انچاس ہزار تین سو ستانوے افراد کورونا کو شکست دینے میں کامیاب رہے جس کے بعد پاکستان میں کورونا کے فعال معاملات کی تعداد پچیس ہزار پینسٹھ رہ گئی۔
صوبہ سندھ کورونا سے متاثرین اور اموات کے لحاظ سے بدستور پہلے نمبر پر ہے جہاں متاثرین کی مجموعی تعداد ایک لاکھ اکیس ہزار سات سو پانچ اور مرنے والوں کی تعداد دو ہزار دو سو چھبیس ہے۔ پنجاب ترانوے ہزار متاثرین اور دو ہزار ایک سو ترپن اموات کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔
اس رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کورونا سے متاثرین کی مجموعی تعداد دو لاکھ اسی ہزار انتیس اور اموات کی تعداد پانچ ہزار نو سو چوراسی ہے۔
اس رپورٹ کے مطابق پاکستان میں گزشتہ چوبیس گھنٹے میں کورونا کے گیارہ ہزار چھبیس ٹیسٹ کئے گئے جس میں تین سو تیس افراد کا ٹیسٹ مثبت نکلا ۔ پاکستان میں گزشتہ چوبیس گھنٹے میں کورونا سے مزید آٹھ افراد لقمہ اجل بنے جبکہ ملک بھر میں کورونا سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد دو لاکھ اڑتالیس ہزار آٹھ سو تہتر ہوچکی ہے۔

دنیا بالخصوص عالم اسلام اور علاقے کی اہم خبروں کے لیے ہمارا واٹس ایپ گروپ جوائن کیجئے!

Whatsapp invitation link:10: https://chat.whatsapp.com/I1mQMKzFeYLJ75RCDasv4b

ٹیگس