Aug ۰۵, ۲۰۲۰ ۱۶:۵۹ Asia/Tehran
  • پاکستان میں کورونا کے مریضوں اور اموات میں کمی

پاکستان میں کورونا کے مریضوں اور اموات میں کمی اور شفایاب ہونے والوں کی تعداد میں اضافے کا سسلہ بدستور جاری ہے۔

پاکستان کے کورونا کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک میں گزشتہ چوبیس گھنٹے میں کورونا کے چھے سو پچہتر نئے کیس سامنے آئے اور پندرہ افراد موت سے ہمکنار ہوئے۔
اس رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کورونا سے متاثرین کی مجموعی تعداد دو لاکھ اکیاسی ہزار ایک سو چھتیس ہوگئی ۔ پاکستان میں کورونا سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد چھے ہزار چودہ ہوگئی ہے۔
اس رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کورونا سے دو لاکھ چون ہزار دو سو چھیاسی افراد صحتیاب ہو چکے ہیں اور ملک میں کورونا کے فعال معاملات کی تعداد بیس ہزار آٹھ سو چھتیس رہ گئی ہے۔
پاکستان کے نیشنل کورونا کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹے میں کورونا کے گیارہ ہزار نو سو پندرہ ٹیسٹ کئے گئے۔ پاکستان میں اب تک کورونا کے بیس لاکھ تینتالیس ہزار آٹھ سو ستر ٹیسٹ کئے جاچکے ہیں۔

دنیا بالخصوص عالم اسلام اور علاقے کی اہم خبروں کے لیے ہمارا واٹس ایپ گروپ جوائن کیجئے!

Whatsapp invitation link:10: https://chat.whatsapp.com/I1mQMKzFeYLJ75RCDasv4b

 

ٹیگس