Aug ۰۹, ۲۰۲۰ ۱۸:۱۳ Asia/Tehran
  • پاکستان میں کورونا کی صورتحال میں بہتری

پاکستان میں کورونا کی صورتحال میں بہتری کا سلسلہ جاری ہے ۔

پاکستان کے کورونا کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک میں گزشتہ چوبیس گھنٹے میں چھے سو چونتیس افراد کورونا سے متاثر اور آٹھ افراد اس موذی وبا سے لقمہ اجل بنے ۔ پاکستان میں کورونا سے متاثرین کی تعداد دو لاکھ چوراسی ہزار ایک سو اکیس ہوگئی جن میں سے چھے ہزار بیاسی افراد لقمہ اجل بن گئے اور دو لاکھ ساٹھ ہزار دو سو اڑتالیس افراد کورونا کو شکست دینے میں کامیاب ہوئے ۔
پورے پاکستان میں اس وقت کورونا کے فعال معاملات کی تعداد سترہ ہزار سات سو اکیانوے ہے جن میں سے سات سواکیانوے افراد کی حالت نازک بتائی گئی ہے۔

 

ٹیگس