Aug ۱۰, ۲۰۲۰ ۱۷:۱۱ Asia/Tehran
  • پاکستان کے سرحدی  شہر چمن میں دھماکہ ، متعدد ہلاک و زخمی

افغانستان سے ملحق پاکستان کے سرحدی شہر چمن میں ہونے والے بم دھماکے میں پانچ افراد جاں بحق اور بیس دیگر زخمی ہوگئے۔

پاکستانی ذرائع نے پیر کو بتایا کہ صوبہ بلوچستان کے سرحدی شہرچمن میں مال روڈ پر ہونے والے اس بم دھماکے میں پانچ افراد جاں بحق اور چودہ دیگر زخمی ہوگئے ۔ چمن میں اعلی پولیس افسر نے بتایا کہ نامعلوم تخریب کاروں نے سڑک کے کنارے کھڑی موٹر سائیکل میں دھماکہ خیز مواد نصب کیا تھا جو زور دار دھماکے سے پھٹ گیا - مذکورہ پولیس افسر کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو چمن کے سول اسپتال میں منتقل کردیا گیا ہے -

مقامی حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے میں انسداد منشیات کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں اتنا بڑا جانی نقصان ہوا دھماکے میں قریبی عمارتوں اور دوکانوں کے شیشے ٹوٹ گئے جبکہ آس پاس کھڑی گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا - وزیراعظم پاکستان عمران خان نے چمن دھماکے کی مذمت کرتے ہوئےجانی نقصانات پر افسوس کا اظہار کیاہے۔ گذشتہ بیس روز کے دوران چمن کے علاقے میں ہونے والا یہ دوسرا دھماکا ہے۔ پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں لشکرجھنگوی ، جماعت الاحرار اور سپاہ صحابہ سمیت بی ایل اے جیسے دہشت گرد گروہ سرگرم ہیں ۔

ٹیگس