Aug ۱۰, ۲۰۲۰ ۱۷:۲۷ Asia/Tehran
  • پاکستان میں کورونا کی صورتحال بہتری کی جانب گامزن

پاکستان میں کورونا کی صورتحال مسلسل بہتری کی جانب گامزن ہے اور صحت یاب ہونے والوں کا تناسب اکیانوے فی صد تک پہنچ گیا ہے۔

پاکستان کے نیشنل کورونا کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق پچھلے چوبیس گھنٹے میں کورونا کے صرف ایک سو ستاون نئے مریضوں کا اندارج کیا گیا اور تین اموات ریکارڈ کی گئیں جبکہ پانچ سو سولہ افراد صحت یاب ہوئے۔اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ پاکستان میں کورونا کے نئے مریضوں میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے اور صحت یاب ہونے والوں کا تناسب اکیانوے فیصد ہوگیا ہے۔

پاکستان کے نیشنل کورونا کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک میں اب تک دو لاکھ چوارسی ہزار چھے سو ساٹھ لوگ کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں جن میں سے دو لاکھ ساٹھ ہزار سات سو سے زائد افراد صحت یاب ہوئے ہیں۔پاکستان کے صوبہ سندھ اور پنجاب کورونا سے سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں جہاں سندھ میں ایک لاکھ تیئس ہزار آٹھ سو سے زائد افراد مبتلا ہوئے وہیں پنجاب میں چورانوے ہزار سے زائد افراد کورونا میں مبتلا ہوچکے ہیں۔ کورونا سے سب سے زیادہ اموات میں بھی مذکورہ دونوں صوبوں میں ریکارڈ گئی ہیں۔ سندھ میں کورونا سے ہونے والی اموات کی تعداد دوہزار دو سو بہتر اور پنجاب میں دو ہزار ایک سو ستر بتائی جاتی ہیں۔صوبہ گلگت بلتستان اور پاکستان کے زیرانتظام کشمیر کورونا کے مقابلے میں سب سے کم متاثر ہوئے ہیں جہاں مریضوں کی تعداد ڈھائی ہزار سے کم اور اموات کی تعداد ساٹھ کے قریب ہے۔

ٹیگس