Aug ۱۲, ۲۰۲۰ ۲۲:۰۹ Asia/Tehran
  • فرقہ واریت کی آگ بھڑکانے میں اسرائیل ملوث: پاکستانی وزیر مذہبی امور

پاکستان کے وفاقی وزیر برائے مذہبی امور نے کہا ہے کہ اسرائیل میں موساد کی ایک خاتون جعلی اکاؤنٹ سے فرقہ وارانہ مواد پھیلا رہی ہے۔

پاکستان کےوفاقی وزیر مذہبی امور نے اسلامی نظریاتی کونسل کے زیر اہتمام مسالک کے مابین باہمی روابط کے عنوان سے منعقدہ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل میں بیٹھی موساد کی یہ خاتون عائشہ کا نام استعمال کررہی ہے جو بہت اچھی عربی بولتی ہے، یہ خاتون فرقہ وارانہ مواد سوشل میڈیا پر بھیجتی ہے۔

وفاقی وزیر پیر نورالحق قادری نے کہا کہ کچھ عرصے سے مقدس ہستیوں کے بارے میں توہین آمیز گفتگو ہورہی ہے، یہ سب کچھ پوری منصوبہ بندی سے ہورہا ہے۔ چار عشروں سے پاکستان کو لسانی، مذہبی، مسلکی، علاقائی بنیادوں پر عدم استحکام کا شکار کرنے کی سازش ناکام ہو چکی، اب آخری کوشش شیعہ، سنی، بریلوی، دیوبندی اور سلفی کے درمیان فسادات پھیلانے کی سازش ہورہی ہے، اسرائیل میں موساد کی ایک خاتون جعلی اکاؤنٹ سے فرقہ وارانہ مواد پھیلا رہی ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل پاکستان کی سیاسی اور مذھبی جماعتوں کے رہنماوں نے کہا تھا کہ پاکستان میں سی آئی اے اور موساد پاکستانی عوام میں تفرقہ ڈالنے کی کوشش کر رہے ہیں اور اب پاکستان کے وفاقی وزیر مذہبی امور نے بھی کہا ہے کہ اسرائیل پاکستان میں فرقہ واریت پھیلانے میں مشغول ہے۔

 

دنیا بالخصوص عالم اسلام اور علاقے کی اہم خبروں کے لیے ہمارا واٹس ایپ گروپ جوائن کیجئے!

Whatsapp invitation link (11) : https://chat.whatsapp.com/BWheYzgo6g14jMJDBW62qg

 

 

ٹیگس