Aug ۱۶, ۲۰۲۰ ۱۸:۵۰ Asia/Tehran
  • کراچی کی ترقی کے لئے پاکستان کی تین بڑی سیاسی جماعتوں میں اتفاق

کراچی کی ترقی کے لئے پاکستان کی تین بڑی سیاسی جماعتوں، پاکستان پیپلز پارٹی، پاکستان تحریک انصاف اور متحدہ قومی موومنٹ کے درمیان اتحاد کی خبر ہے۔

پاکستانی میڈیا ذرائع کے مطابق تینوں بڑی جماعتوں کے اتحاد کے ساتھ ہی ایک کوآرڈینیشن کمیٹی بھی تشکیل دے دی گئی ہے۔ رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی، پاکستان تحریک انصاف اور متحدہ قومی موومنٹ نے کراچی کی ترقی میں مل کے کام کرنے پر اتفاق کیا ہے۔
سندھ کے وزیر بلدیات نے اس خبر کی تصدیق کی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ کراچی کی ترقی کے لئے تینوں جماعتوں کا اتحاد خوش آیند ہے۔
دوسری جانب وزیر اعظم عمران خان نے وفاقی وزارت قانون کو کراچی کے مسائل کا حل نکالنے کا ٹاسک دے دیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ کراچی کے مسائل کے لئے جلد از جلد آئینی اور قانونی حل نکالا جائے۔
قابل ذکر ہے کہ پاکستان سپریم کورٹ کی کراچی رجسٹری میں ایک کیس کی سماعت کے دوران اٹارنی جنرل نے کہا تھا کہ کراچی اس وقت یتیم شہر بنا ہوا ہے۔ انہوں نے خبردار کیا تھا کہ اگر کراچی تباہ ہوا تو پاکستان بھی تباہ ہوجائے گا۔

 

ٹیگس