Aug ۲۹, ۲۰۲۰ ۱۹:۵۴ Asia/Tehran
  • پاکستان بھر میں نویں محرم کے جلوس ہائے عزا برآمد

پاکستان بھر میں کورونا ایس او پیز کے تحت جاری عزاداری کے دوران آج نویں محرم کے جلوس برآمد کیے جا رہے ہیں۔

پاکستان میں کورونا ایس او پیز کے تحت جاری عزاداری کے دوران آج نویں محرم اور شب عاشور کے جلوس برآمد کیے جا رہے ہیں۔ پاکستان کے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت ملک کے سبھی چھوٹے بڑے شہروں سے شہدائے کربلا کی یاد میں برآمد ہونے والے جلوس اپنے مقررہ راستوں سے گزر کر اختتام پذیر ہوئے۔

اسلام آباد میں نو محرم الحرام کا جلوس امام بارگاہ اثناء عشری سے برآمد ہوکر اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا مرکزی جامع مسجد و امام بارگاہ میں ہی اختتام پذیر ہوا۔ کراچی میں نو محرم کا روایتی جلوس نشر پارک سے برآمد ہوا اور اپنے مقررہ راستوں سے گزر کر حسینہ ایرانیان پر جا کر اختتام پذیر ہوا۔ جلوس کے شرکا نے محمد علی جناح روڈ پر کچھ دیر کے لئے توقف کیا اور نماز ظہرین با جماعت ادا کی۔

لاہور، راولپنڈی، کوئٹہ، پشاور اور پاراچنار، گلگت، بلتستان اور پاکستان کے زیرِ انتظام کشمیر سے بھی نویں محرم کے جلوس برآمد کئے جانے کی اطلاعات موصول ہوئیں ہیں۔ جلوس اور مجالس عزا میں شریک لوگ کورونا کے حوالے سرکاری طور پر جاری کیے جانے والے ایس او پیز کی پابندی کر رہے ہیں۔

اس موقع پر سکیورٹی کے کڑے انتظامات کیے گئے ہیں اور جلوس راستے میں آنے والے علاقوں میں موبائل فون سروسز عارضی طور پر معطل کر دی گئی ہیں۔

ہندوستان میں کورونا کی وجہ سے جلوسہائےعزا پر حکومت نے پابندی عائد کر رکھی ہے اور مجالس میں بھی لوگوں کو شریک ہونے کی اجازت نہیں ہے اور حتیٰ سپریم کورٹ نے عاشور کو تعزیہ اٹھانے اور انہیں دفن کرنے کی بھی اجازت نہیں دی ہے-

ٹیگس