وزیر اعظم عمران خان نے شیعہ علما اور تنظیموں کی قدردانی کی
پاکستان کے وزیر اعظم نے ملک میں اتحاد و بھائی چارے کے فروغ اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے قیام میں ملک کی شیعہ تنظیموں اور علمائے کے کرادار کی تعریف کی ہے۔
علامہ راجہ ناصرعباس جعفری کی قیامت میں مجلس وحدت مسلمین کے ایک وفد سے بات چیت کرتے ہوئے پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ وہ ملک میں اتحاد و یکجہتی کے قیام کی غرض سے ایم ڈبلیو ایم کی پیش کردہ تجاویز کی حمایت کرتے ہیں۔
پاکستان کے وزیر اعظم نے اس موقع پر ملک میں اتحاد اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی برقرار رکھنے کے لیے علامہ راجہ ناصر عباس اور ایم ڈبلیو ایم کی جانب سے انجام دی جانے والی کوششوں کی تعریف بھی کی۔
وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ محرم الحرام کے دوران امن و امان برقرار رکھنے میں علمائے کرام کا کردار انتہائی اہم ہے۔
اس ملاقات کے موقع پر وزیر اعظم کے معاون خصوصی ذوالفقار بخاری اور تحریک انصاف کے سینیئر رکن سیف اللہ نیازی بھی موجود تھے۔