سرحدوں پر راکٹ حملے روکے جائیں: پاکستان سے افغانستان کا مطالبہ
افغانستان کے نائب وزیر خارجہ نے پاکستان سے ملکی سرحدوں کے اندر حملوں کا سلسلہ بند کئے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔
افغانستان کے نگراں وزیر خارجہ محمد حنیف اتمر نے کابل میں پاکستان کے نائب وزیر خارجہ سہیل محمود سے ملاقات کی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ پاکستان کے سرحدی صوبوں سے افغانستان کے اندر میزائل فائر کئے جانے کا سلسلہ بند ہونا چاہئے۔
اس ملاقات میں افغانستان اور پاکستان کے عہدیداروں نے دونوں ملکوں کے درمیان سیکورٹی، فوجی، تجارتی اور نقل و حمل کے شعبوں میں تعاون کے بارے میں بھی گفتگو کی۔
پاکستان اور افغانستان کی مشترکہ سرحدوں پر دونوں جانب سے میزائل اور راکٹ حملہ افغانستان اور پاکستان کے درمیان ایک اہم سیکورٹی مسئلہ بنا رہا ہے- پاکستان کے سکریٹری خارجہ سہیل محمود نے ایک وفد کے ہمراہ کابل میں پاک افغان ایکشن پلان براغے امن و استحکام کے دوسرے اجلاس میں شرکت کی غرض سے افغانستان کا دورہ کیا ہے-