Sep ۱۷, ۲۰۲۰ ۱۷:۴۹ Asia/Tehran
  • پاکستان میں دہشتگردانہ حملوں اور فرقہ پرستی کے خلاف مظاہرے

پاکستان کی سیاسی شخصیات نے اس ملک میں فرقہ پرستی اور دہشتگردی کے خلاف مظاہرے کئے۔  

مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سیاسی کارکنوں اور حامیوں نے پاکستان میں فرقہ واریت اور دہشتگردانہ حملوں کی نئی لہر آجانے کے خلاف دارالحکومت اسلام آباد میں مظاہرے کئے۔ پاکستان میں ہونے والے حالیہ دہشتگردانہ حملوں میں کئی شیعہ شہید ہو چکے ہیں۔مظاہرین نے تاکید کے ساتھ کہا کہ پاکستانی حکومت اور سیکورٹی و انٹیلیجنس اداروں کو شہریوں خاص طور سے شیعہ مسلمانوں کی جان کی حفاظت کے لئے دہشتگردانہ حملوں کو روکنے کے لئے فوری اقدام کرنا چاہئے۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے پہلے ہی شہر کوہاٹ میں ٹارگٹ کلنگ میں دو شیعہ مسلمانوں کو قتل کئے جانے کی مذمت کی ہے اور انتباہ دیا ہے کہ تکفیری گروہ ، پاکستان کو مذہبی اختلافات اور فرقہ واریت میں الجھانا چاہتے ہیں ۔

ٹیگس