Sep ۲۲, ۲۰۲۰ ۱۹:۳۷ Asia/Tehran
  • وزرا غیر ضروری بیان بازی سے باز رہیں: عمران خان

پاکستان میں وفاقی وزیروں کو ہدایات کی گئی ہیں کہ وہ غیر ضروری بیان بازی سے پرہیز کریں۔

اسلام آباد سے موصولہ رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں کہا کہ کسی وزیر کی کوئی ذاتی رائے نہیں ہوتی، اس لئے وزیروں کو غیر ضروری بیان دینے سے گریز کرنا چاہئے۔

رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر منصوبہ بندی نے اجلاس میں کہا کہ انسانی حقوق کی وزیر شیریں مزاری بہت زیادہ بولتی ہیں۔ انہوں نے شیریں مزاری کے بعض بیانات کو قابل اعتراض قرار دیا۔

انسٹاگرام پر آپ ہمیں فالو کر سکتے ہیں

اس رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے وزیروں کو تاکید کی کہ حساس مذہبی معاملات میں بالخصوص کوئی بھی بیان دینے سے گریز کریں۔

ٹیگس