Sep ۲۷, ۲۰۲۰ ۲۰:۰۶ Asia/Tehran
  • سلامتی کونسل میں ہندوستان کی مستقل رکنیت کی مخالفت

پاکستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں مستقل نشست کے لیے ہندوستان کے مطالبے کو سختی کے ساتھ مسترد کردیا ہے۔

میڈیا رپورٹوں کے مطابق اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے ہندوستانی مطالبے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد سلامتی کونسل کے پانچ مستقل ارکان میں کسی اور ریاست کو شامل کرنے کے حق میں نہیں ہے۔

پاکستانی مندوب نے ہندوستان کے مطالبے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ بقول ان کے دنیا سلامتی کونسل کے مستقل ممبر کی حیثیت سے کسی فسطائی ریاست کو قبول نہیں کرے گی۔ منیر اکرام نے کہا کہ ان کا ملک سلامتی کونسل میں غیر مستقل ممبران کی تعداد میں بیس سے زائد ارکان کے اضافے کا خواہاں ہے تاکہ اقوام متحدہ کے ترانوے ممبر ممالک کی مناسب نمائندگی کو یقینی بنایا جا سکے۔

قبل ازیں ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے تازہ بیان میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی رکنیت کے حوالے سے بیان دیتے ہوئے سوال اٹھایا تھا کہ ہندوستان کو کب تک اقوام متحدہ میں فیصلہ سازی کے عمل سے دور رکھا جائے گا۔

قابل ذکر ہے کہ ہندوستان برازیل، جرمنی اور جاپان اقوام متحدہ کی مستقل نشست حاصل کرنے کے خواہاں ہیں۔

ٹیگس