Oct ۰۱, ۲۰۲۰ ۱۵:۱۴ Asia/Tehran
  • نواز شریف کی جائیداد ضبط کر لی جائے: پاکستانی عدالت

پاکستان میں احتساب عدالت نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی جائیداد اور اثاثے ضبط کرنے کا حکم صادر کر دیا ہے۔

پاکستانی میڈیا کے مطابق احتساب عدالت نے جمعرات کو توشہ خانہ ریفرنس کی سماعت کی۔ سماعت کے دوران عدالت کے سامنے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی جائیداد اور اثاثوں کی رپورٹ پیش کی گئی۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کے نام مری میں ایک بنگلہ، لاہور میں سولہ سو پچاس اور شیخوپورہ میں ایک سو دو کنال زرعی اراضی، بینک کھاتے اور مرسیڈیز نیز لینڈ کروزر گاڑیاں اور دو ٹریکٹر ہیں۔

اسی کے ساتھ عدالت میں لاہور کے ایک نجی بینک میں نواز شریف کے نام پر ملکی اور غیر ملکی کرنسی میں رقوم کی تفصیلات بھی عدالت میں پیش کی گئیں۔ عدالت نے نواز شریف کی جائیداد اور اثاثے ضبط کرنے کا حکم جاری کیا اور سماعت تیرہ اکتوبر تک کے لئے ملتوی کر دی۔

انسٹاگرام پر آپ ہمیں فالو کر سکتے ہیں

ٹیگس