نوازشریف کے خلاف بغاوت کا مقدمہ
Oct ۰۵, ۲۰۲۰ ۱۷:۲۹ Asia/Tehran
پاکستان کے سابق وزیراعظم نوازشریف کے خلاف لاہور میں مجرمانہ سازش کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
پاکستانی میڈیا کے مطابق لاہور میں نواز شریف اور دیگر پارٹی رہنماؤں کے خلاف پاکستان پینل کوڈ کی دفعات، مجرمانہ سازش کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے - نواز شریف اور ن لیگ کے چالیس سے زائد رہنماؤں اور کارکنوں کے خلاف مجرمانہ سازش کے تحت یہ مقدمہ لاہور کے شہری بدر رشید کی جانب سے درج کرایا گیا- مقدمہ میں نواز شریف کی تقریروں کی حمایت کرنے والے لیگی رہنماؤں مریم نواز، راجہ ظفرالحق ، مریم اورنگزیب اور پرویز رشید سمیت بہت سے پارٹی کے اعلی رہنماؤں کے نام شامل ہیں - ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ نوازشریف نے لندن میں پاکستان کے مقتدر اداروں کو بدنام کرنے کے لئے اشتعال انگیز تقریریں کیں۔