Oct ۰۷, ۲۰۲۰ ۱۸:۱۳ Asia/Tehran
  • نوازشریف کے خلاف ریفرنس پاکستانی  ہائی کمیشن لندن کا بیان

سابق وزیراعظم پاکستان نوازشریف کی سزاؤں کے خلاف اپیل کی سماعت کے دوران اسلام آباد ہائی کورٹ میں پاکستانی ہائی کمیشن لندن کے فرسٹ سیکریٹری نے ویڈیولنک کے ذریعے اپنا بیان ریکارڈ کرا دیا۔

ایون فیلڈ اور العزیزیہ ریفرنس میں پاکستان کے سابق وزیراعظم نوازشریف کی سزاؤں کے خلاف اپیلوں پر اسلام آباد ہائی کورٹ کا دو رکنی بینچ سماعت کر رہا ہے - دوران سماعت پاکستانی ہائی کمیشن لندن کے فرسٹ سیکریٹری نے ویڈیو لنک کے ذریعے عدالت میں اپنا بیان ریکارڈ کرایا- ہائی کمیشن کے فرسٹ سیکریٹری نے کہا کہ سترہ ستمبر کو نوازشریف کے وارنٹ گرفتاری لندن میں نوازشریف کی رہائشگاہ پر بھیجوائے گئے - بیان میں کہا گیا کہ نوازشریف کے بیٹے کے سکریٹری نے پہلے تو وارنٹ گرفتاری وصول کرنے کی حامی بھری پھر معذرت کرلی - تیئیس ستمبر کو دوبارہ وارنٹ گرفتاری وصول کرنے پر نوازشریف کے ملازم نے حامی بھری لیکن پھر سے معذرت کرلی اس طرح نوازشریف کے وارنٹ گرفتاری کی دستی تعمیل نہ ہوسکی -

ٹیگس