Oct ۱۵, ۲۰۲۰ ۰۹:۱۲ Asia/Tehran
  • پاکستان کے سابق صدر کے وارنٹ گرفتاری جاری

پاکستان کے سابق صدر آصف علی زرداری کے وارنٹ گرفتاری جاری ہو گئے ہیں۔

پاکستانی میڈیا کے مطابق نیب نے جعلی اکاؤنٹس کیس سے منسلک 8 ارب روپے کے مشکوک ٹرانزیکشنز کیس میں آج صبح سابق صدر آصف علی زرداری کے وارنٹس گرفتاری جاری کردیئے ہیں۔ چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے ان کے وارنٹ گرفتاری پر دستخط کر دیئے ہیں۔

دوسری جانب سابق صدر زرداری کی عبوری درخواست ضمانت پر سماعت آج ہوگی ،اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ سماعت کرے گا ۔

عدالت نے آصف زرداری کو آج تک عبوری ضمانت دے رکھی ہے جبکہ سماعت کیلئے عدالت نے آصف زرداری کے وکیل اور نیب سے دلائل طلب کر رکھے ہیں۔

اپوزیشن کا کہنا ہے کہ حکومت جو بھی اقدام کرے 16 اکتوبر کو اپوزیشن کا جلسہ ہوگا، حکومت بوریا بستر باندھے اس لئے کہ حکومت کے جانے کا وقت آگیا ہے اور پورا گوجرانوالہ ڈویژن جلسہ گاہ بن چکا ہے۔

ٹیگس