Oct ۱۶, ۲۰۲۰ ۰۹:۳۷ Asia/Tehran
  • امریکہ کو ایران کے خلاف اپنی پالیسی پر نظر ثانی کرنی چاہئیے: پاکستان

پاکستان نے ایک بار پھر امریکہ کی جانب سے ایران پر عائد پابندیوں کی مخالفت کی۔

پاکستان کی وزارت خارجہ کے ترجمان زاہد حفیظ چوہدری نے اپنی ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران صحافیوں کے ساتھ گفتگو میں ایک بار پھر امریکہ کی جانب سے ایران پر عائد پابندیوں اور ٹرگر سسٹم کو فعال کرنے کے واشنگٹن کے فیصلے کی مخالفت کے ساتھ ساتھ مشترکہ ایکشن پلان کے ممبروں سے اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ تعمیری تعاون  کے فروغ کی اپیل کی۔ 

زاہد حفیظ چوہدری نے سفارت کاری کے ذریعے پیچیدہ بین الاقوامی امور کے حل کے لئے جوہری معاہدے کو اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ پابندیوں اور جبر کا کوئی نتیجہ نہیں نکلتا اس لئے تہران کے ساتھ باہمی تعاون کا راستہ اپنانا چاہئے۔

واضح رہے کہ امریکی صدر ٹرمپ نے 8 مئی 2018 کو یکطرفہ طور پر جوہری معاہدے سے علیحدگی اختیار کرتے ہوئے عالمی قوانین کی خلاف ورزی کی اور ایران پر پھر سے پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کیا۔

ٹیگس