Oct ۱۹, ۲۰۲۰ ۱۱:۰۶ Asia/Tehran
  • قائد اعظم کے مزار میں ہلڑ بازی کیپٹن صفدر کی گرفتاری کی وجہ

حکومت پاکستان کا کہنا ہے کہ قائد اعظم کے مزار کے تقدس کی پامالی کے کیس میں کراچی پولیس نے نجی ہوٹل پر چھاپہ مار کر لیگی رہنما کیپٹن (ر) صفدر کو گرفتار کرلیا ہے۔

پاکستان کے صوبہ سندھ کے سابق گورنر اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما محمد زیبر نے کہا ہے کہ کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی گرفتاری ریاستی دہشت گردی ہے، مقدمات یا گرفتاریوں سے ڈرنے والے نہیں، سب سامنے آجائے گا، سندھ حکومت پر کس طرح دباؤ ڈالا گیا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سابق گورنر ہونے کے ناطے پولیس اسٹیشن کے اندر جانے کی اجازت نہیں، بات نہ سنی گئی تو پورے ملک میں ردعمل دیں گے۔

 واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کی درخواست پر کیپٹن (ر) صفدر، مریم نواز سمیت 200 لیگی کارکنوں کے خلاف برگیڈ تھانے میں مقدمہ درج کیا گیا۔ پولیس کے مطابق مقدمہ قائداعظم مزار پروٹیکشن ایکٹ کی دفعہ 6،8 اور 10 کے تحت درج کیا گیا ہے۔

 یاد رہے گزشتہ روز پی ڈی ایم کے جلسے سے قبل ن لیگی رہنماؤں کی قائداعظم کے مزار پر حاضری کے دوران ہلڑ بازی اور سیاسی نعرے بازی کی گئی تھی۔

ٹیگس