دہشت گردی کا مقابلہ مل کر کرنا ہوگا: شاہ محمود قریشی
Oct ۲۸, ۲۰۲۰ ۱۳:۴۵ Asia/Tehran
پاکستان کے وزیرخارجہ کا کہنا ہے کہ پوری قوم کو مل کردہشت گردی کا مقابلہ کرنا ہوگا۔
پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ کچھ قوتیں پاکستان کوعدم استحکام کا شکار کرنا چاہتی ہیں، ملک دشمن قوتوں کا اتحاد بنتا نظر آرہا ہے جو پاکستان کو نشانہ بنانے کا ارادہ رکھتی ہیں، صوبائی حکومت کے ساتھ وفاقی حکومت کو بھی الرٹ رہنا ہوگا اور پوری قوم کو مل کر دہشت گردی کا مقابلہ کرنا ہوگا۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ کل شام افغان وزیر خارجہ سے ٹیلی فونی گفتگو ہوئی جس میں کوئٹہ اور پشاور کے دھماکوں پر پاکستان کے خدشات پر ان سے بات کی اور انہیں کہا کہ افغانستان کی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہیں ہونی چاہیے۔
واضح رہے کہ منگل کے روز پشاور کے علاقے دیر کالونی میں واقع مدرسے کے اندر ایک دھماکہ ہوا جس میں 8 افراد جاں بحق اور 110 زخمی ہوئے۔