سفارتی تعلقات توڑنے کا معاملہ وفاقی کابینہ کے سامنے رکھنے کا حکم
اسلام آباد ہائیکورٹ نے فرانس میں سرکاری سطح پر گستاخانہ خاکوں کی اشاعت پر فرانس سے سفارتی تعلقات منقطع کرنے کا معاملہ وفاقی کابینہ کے سامنے رکھنے کا حکم دے دیا۔
رپورٹ کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے فرانس سے سفارتی تعلقات منقطع کرنے سے متعلق ایک شہری کی دائر کردہ درخواست کی سماعت کی۔ عدالت نے درخواست گزار کا موقف سننے کے بعد معاملے کو وفاقی کابینہ کے سامنے رکھنے کا حکم دے دیا اور کہا کہ وفاقی کابینہ عوامی جذبات کو سامنے رکھتے ہوئے اس بارے میں فیصلہ کرے۔
قابل ذکر ہے کہ فرانسیسی صدر عمانوئیل میکرون نے حالیہ گستاخانہ بیان میں چارلی ہبڈو نامی میگزین میں پیغمبر اسلام (ص) کی شان میں توہین آمیز خاکوں کی اشاعت کا دفاع کرتے ہوئے اسے آزادی بیان کا نام دیا ہے۔ فرانسیسی صدر کے متنازع بیان کے بعد اسلامی ممالک میں فرانسیسی مصنوعات کا بائیکاٹ کیا گیا اور فرانسیسی حکومت کے خلاف مظاہرے کیے جارہے ہیں۔