Nov ۰۳, ۲۰۲۰ ۱۵:۲۹ Asia/Tehran
  • زمبابوے کی بیٹنگ مکمل پاکستان کو 279 رن کا ہدف

پاکستان اور زمبابوے کے درمیان تیسرا اور آخری ون ڈے میچ راولپنڈی کرکٹ اسٹڈیم میں کھیلا جارہا ہے۔

زمبابوے نے پاکستان کے خلاف تیسرے ون ڈے میچ میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے اور  کیپتان چمو چبابا خود اوپنگ کے لیے میدان میں اترے مگر پاکستانی بولر محمد حسنین نے انہیں رن بنانے کا موقع دیئے بغیر پویلین میں بھیج دیا۔
زمبابوے کی ٹیم اس نقصان سے سنبھلی بھی نہ تھی کہ حسنین نے اپنے اگلے اوور میں کریگ ایرون کی اننگز کا بھی خاتمہ کردیا اور بعد ازاں برائن چاری کو پویلین کی راہ دکھائی۔
تین وکٹیں گرنے کے بعد برینڈ ٹیلر کا ساتھ دینے شان ولیمز آئے اور دونوں کھلاڑیوں نے سنبھل کر بیٹنگ کرتے ہوئے ٹیم کے اسکور میں چوراسی رن کا اضافہ کیا مگر ایک مرتبہ پھر پاکستانی بولر حسنین نے برینڈ ٹیلر کی وکٹ لی اور پھر میڈھویرے کو بھی کیچ آوٹ کر کے پانچ وکٹیں حاصل کرنے کا اعزاز حاصل کر لیا۔
زمبابوے کی ٹیم نے مقررہ پچاس اوور میں چھے  وکٹوں کے نقصان پر پاکستان کو جیت کے لیے دوسو اناسی رن کا ہدف دیا۔
پاکستان کی جانب سے  محمد حسنین نے پانچ  اور ریاض وہاب نے ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا۔

ٹیگس